سنگاپور میں کورونا کی بھارتی قسم کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں پچھلے ہفتے سے کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ سنگاپور نے سماجی تقریبات اور سرحدوں پر پابندیاں سخت کردی ہیں۔
ادھر پولینڈ میں بھارت، برازیل اور جنوبی افریقا سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی پابندی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔