• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر سے341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف


سندھ بھرسے 341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

لاپتہ افراد کیس میں پولیس نے نئی فہرست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

سندھ پولیس نے صوبے سے 341 افراد کی جبری گمشدگی سے متعلق نئی فہرست سندھ ہائی کورت میں پیش کردی ہے۔


رپورٹ کے مطابق کراچی رینج سے 307 افراد جبری طور لاپتا کیے گئے ہیں جبکہ حیدر آباد سے لاپتا افراد کی تعداد 17 ہے۔

پولیس رپورٹ مطابق سکھر رینج سے 9، لاڑکانہ سے 7 جبکہ میرپور خاص سے ایک شہری کی گمشدگی رپورٹ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے ویسٹ زون سے 128، ایسٹ زون سے 60 افراد تاحال لا پتہ ہیں۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین