• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 4افراد جان بحق 3زخمی، 5 برس کا بچہ اچانگ گر کر جاں بحق ہوا، تفصیلات کے مطابق گلشن حدید پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار 61 سالہ اسماعیل اور 60 سالہ گل محمد چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہو گیا،جاں بحق افراد ٹھٹھہ کے رہائشی اورکسی کام کے سلسلے میں کراچی آئے تھے، خدا کی بستی میں پراسرار طور پر کھیلتے ہوئے 5 سالہ آریان اچانگ گر کر جاں بحق ہوگیا ، سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب ٹریفک حادثے میں معمر شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، سپر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے 45سالہ راہگیر نیاز سومرو محمد جاں بحق ہو گیا ،گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3افراد اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے ۔

تازہ ترین