• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی وڈ شخصیات کی بھارت کیلئے امداد کی اپیل

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کورونا کی خراب صورتحال پر ہولی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی آواز اٹھادی۔ہولی وڈ اداکارہ ریس ودرسپون اور گلوکارہ کیٹی پیری کی جانب سے بھارت کی مدد کی اپیل سامنے آئی ہے۔کیٹی یپری نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آپ لوگوں نے بھارت میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں سنا ہوگا جہاں اس بیماری کے کیسز کی تعداد روزانہ ایک نیا ریکارڈ بنارہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اسپتالوں نے آکسیجن اور دیگر سہولتوں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو اسپتال کے باہر مرتا دیکھ رہے ہیں۔کیٹی پیری نے اپنے اکاؤنٹ پر امداد دینے کے لئے تفصیلات بھی شیئر کیں۔کیٹی پیری کے علاوہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ریس ودرسپون نے بھی بھارت کی امداد کے لئے اپیل کی ہے۔

تازہ ترین