• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی سیاست میں خواتین سیاست دانوں کی تعداد انتہائی کم ہے، حکومتی رپورٹ

لندن (وجاہت علی خان) برطانیہ کی سیاست میں خواتین سیاستدانوں کی تعداد انتہائی کم ہے، ایک تازہ حکومتی رپورٹ کے مطابق آئندہ جمعرات کو ہونے والے کونسل انتخابات میں بھی خواتین امیدوار صرف ایک تہائی ہیں چنانچہ خواتین کو سیاست میں لانے کیلئے مزید حوصلہ افزائی اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ’’فوسٹیٹ سوسائٹی‘‘ اور ’’ڈیموکریسی کلب‘‘ انگلینڈ کی مشترکہ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ پولیس اور کرائم کمشنر کے چار امیدواروں میں بھی ایک سے کم خواتین ہیں ،ان دونوں اداروں کے ان اعدادوشمار کو پریشان کن قرار دیا گیا ہے کیونکہ مقامی حکومت میں خواتین پہلے ہی کم تعداد میں ہیں۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق خواتین گرین پارٹی میں 42% ، لیبر پارٹی میں 39%، لبرل ڈیموکریٹس میں 30% اور کنزرویٹو پارٹی میں 25% ہیں جب کہ سب سے کم شرح ریفارم پارٹی میں ہے جو کہ 11% اور یوکیپ پارٹی میں 20% ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میئرز کے انتخابات میں بھی چار میں سے ایک خاتون ہے۔

تازہ ترین