• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومت پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ملک کے بعض حصوں میں افغان مہاجرین نے ویکسینیشن کیلئے اپنا اندراج پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔ ابھی تک 10 سے زیادہ مہاجرین کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے، جس پر اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے ویکسینیشن پروگرام کا خیرمقدم کیا۔ افغان مہاجرین کو اسی معیار کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے جو پاکستان کے شہریوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین