• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی انتقال کرگئے

اسلام آباد (صباح نیوز) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی انتقال کر گئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرامت رحمان نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ نیول چیف نے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

تازہ ترین