• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (جنگ نیوز) اے پی این ایس کی رُکن مطبوعات عیدالفطر کے موقع پر تعطیل کی وجہ سے دو دِن شائع نہیں ہوں گی۔ عید کے موقع پر ہونے والی تعطیلات کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔عید جمعرات 13؍ مئی 2021 ہونے کی صورت میںجمعہ 14؍ مئی 2021ء اور ہفتہ 15؍ مئی 2021ء کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے جبکہ جمعرات 13؍ مئی 2021ء اور جمعہ 14؍مئی 2021ء کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تو ہفتہ 15؍ مئی 2021ء کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔ عید جمعہ 14؍ مئی 2021ء ہونے کی صورت میں ہفتہ 15؍ مئی 2021ء اور اتوار 16؍ مئی 2021ء کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے جبکہ جمعہ 14؍ مئی 2021ء اور ہفتہ 15؍ مئی 2021ء کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تو اتوار 16؍ مئی 2021ء کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین