قاہرہ (جنگ نیوز )مصر میں ایک عدالت نے دیوہیکل بحری جہاز ایورگون کے مالک کی اپیل خارج کر دی ہے جس میں جہاز کو حوالے کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔اے ایف پی کے مطابق سوئز کینال کو ایک ہفتے تک بند رکھنے والے بحری جہاز کی مالک کمپنی اور مصر کے حکام کے درمیان نقصان کے ازالے پر تنازعے کے بعد کنٹینرشپ کو روک لیا گیا تھا۔سوئز کینال اتھارٹی نے کہا ہے کہ بحری جہاز کو اس وقت تک مصر چھوڑنے نہیں دیا جائے گا ۔