• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلٹریشن پلانٹ تنصیب کے چند ماہ بعد خراب ہو رہے ہیں ،زاہد بختاوری

راولپنڈی ( جنگ نیوز)آب پاک کی میٹنگ کمیٹی کے ممبر زاہد بختاوری نے کہا ہے کہ افتتاح کے بعد ذمہ دار یا والی وارث نہ ہونے سے فلٹریشن پلانٹ اور ہینڈ پمپس تنصیب کے چند ماہ بعد ہی خراب ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسالائحہ عمل یا طریقہ کار وضع کرنا ہو گا کہ یہ سیکیمیں سال ہا سال چلیں اور خراب ہونے کی صورت میں کوئی تو انکا ذمہ دار ہو جو انکو ٹھیک کروا کر دوبارہ عوام کے استعمال کے قابل بنا سکے ۔زاہد بختاوری نے کہا کہ بارش کا پانی ہمارا سب سے بڑا سورس ہے ہمیں عوام کو باور کروانا ہوگا کہ بارش کے پانی کو بچا کر کیسے ذخیرہ کر کے اپنے روز مرہ کے استعمال میں لائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ کی طرح موجودہ سرکاری سکیموں میں تعاون کرنے کےلئے ہر وقت تیار ہے ۔
تازہ ترین