• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی علی بالکل صحت مند اور ٹھیک ہیں،کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی،نفیسہ علی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار مقصود محمود علی المعروف لکی علی کی چند روز قبل کورونا کے باعث انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ بھارت میں کوروناوبا نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے۔ کئی معروف اداکار و موسیقاروں سمیت سینکڑوں افراد کورونا کے باعث اپنی زندگی ہار چکے ہیں۔ اس صورتحال میں گزشتہ دنوں گلوکار لکی علی کی موت کی خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکی علی کے انتقال کی خبر وائرل ہونے کے بعد ان کی قریبی دوست اداکارہ نفیسہ علی نے وضاحت کرتے ہوئے لکی علی کی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اداکارہ نفیسہ علی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ لکی علی بالکل صحت مند اور ٹھیک ہیں اور انہوں نے لکی علی کا کووڈ 19 کاٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کی بھی تردید کی۔نفیسہ علی نے مزید کہا لکی علی ان دنوں بنگلور میں فیملی کے ساتھ اپنے فارم ہاؤس پر ہیں۔ میں نے ان سے آج تقریباً دو سے تین بار بات کی ہے۔ انہیں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔ وہ ان دنوں اپنی موسیقی اور کنسرٹ وغیرہ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

تازہ ترین