• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریپ کا کراچی میں چھاپہ، ادویات کا بھاری مقدار میں غیرقانونی خام مال برآمد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسٹاک کیا گیا ادویات کا خام مال بھاری مقدار میں برآمد کرلیا،ڈریپ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں غیر قانونی طور پر اسٹاک کیا گیا ادویات کا خام مال بھاری مقدار میں برآمد کرلیا گیا ہےجسے ادویات کی غیر قانونی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔ ڈریپ کراچی کی جانب سے جعلی ادویات کے خلاف یہ بہت بڑی کارروائی ہے جس میں ملک کی مشہور دوا ساز کمپنیوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین