• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجہ محمدیار کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی‘ ڈاکٹرعبدالمالک

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک اور مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے پارٹی رہنماواجہ محمدیار کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ واجہ محمد یار ایک باشعور سیاسی رہنما اور مدبر تھے مرحوم نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغازبی ایس او کے پلیٹ فارم سے کیا اور بلوچ عوام کے سیاسی اور قومی جدوجہد سے آخری دم تک وابستہ رہے مرحوم بلوچستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی کمیٹی کے کئی بار رکن منتخب ہوئے اور اپنا قومی فریضہ بھرپور انداز میں ادا کیاڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ واجہ محمدیار کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی رہنمائوںنے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔
کوئٹہ سے مزید