• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو کام 10سال میں نہ ہوسکا موجودہ حکومت نے کر دکھایا، شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جو کام پچھلے دس سال میں نہیں ہوسکا وہ موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ امیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلیا، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے اربوں روپےکی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

علاو ہ ازیں تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں 10 نئے نیشنل پارکس کا افتتاح کردیا ہے جبکہ پہلے سے موجود نیشنل پارکس کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

ادھر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے الیکشن ریفارمز کے حوالے سے دو آرڈیننس کی منظوری خوش آئند ہے۔

تازہ ترین