• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت پر غمزدہ

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے سینیئر حریت رہنما اور تحریک حریت جموں کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی بھارتی حراست میں انتقال کرجانے ہر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی غیر قانونی قید میں اشرف صحرائی کی اچانک موت نے غمزدہ کردیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’کشمیریوں پر بھارت کا ظلم عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ ہے۔‘

عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ ’ ہم یو این ایس سی کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔‘


واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں کی ادھم پور جیل میں قید اشرف صحرائی کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی حالت نہ سنبھل سکی اور وہ  خالق حقیقی سے جا ملے۔

قابض بھارتی فورسز نے کالے قانون کے تحت اشرف صحرائی کو گذشتہ برس جولائی میں گرفتار کیا تھا، اشرف صحرائی کو بیمار ہونے پر کئی عرصے سے جیل میں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی تھی۔

اشرف صحرائی کے بیٹے کو بھی گذشتہ برس قابض بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔

تازہ ترین