آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عمران خان پرانے ساتھی کے انتقال پر رنجیدہ

وزیراعظم عمران خان نے دو دہائیوں تک ساتھ رہنے والے پُرانے ساتھی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر ظفر زبیری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عمران  خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر  ظفر زبیری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ظفر زبیری کے انتقال کی خبر سُن کر افسوس ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ظفر زبیری کراچی کے ان کارکنوں میں سے ایک تھے جو دو دہائیوں تک ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

آخر میں انہوں نے ورثاء کیلئے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر و سابق چیئرمین و سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن سابق صدر انجینئر ظفرالدین زبیری 82برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔


ظفر زبیری کی تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں ہوئی۔ سوگواران میں بیوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید