جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور کامیڈین پانڈو کورونا وائرس کے باعث 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پانڈو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ حالت خراب ہونے پر چنئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
پانڈو کو تامل فلمز میں ان کے نبھائے گئے کئی مزاح سے بھرپور کرداروں کے باعث یاد رکھا جاتا ہے، انھوں نے اہلیہ اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔
خیال رہے کہ پانڈو کی اہلیہ کمودھا بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ وہ بھی چنئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نامور کامیڈین کے انتقال پر تامل فلم انڈسٹری کی جانب سے غم کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔