• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل اداکار ویویک 59سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی تامل فلم انڈسٹری کےمعروف ترین اداکار ویویک 59سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ادکارویویک کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا کہ جہاں وہ گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تامل اداکار ویویک دل کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے گزشتہ روز صبح پونے پانچ بجے انتقال کرگئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق تامل ادکار کو شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ اس دنیا سے چل بسے ۔ تاہم ادکار ویویک کی موت پر بولی وڈ سمیت تامل ادکاروں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا جارہاہے۔

دل لگی سے مزید