• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون پریانکا سے موازنہ کرنے پر پریشان

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ساتھی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے موازنہ کرنے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ کی صف اول کی اسٹارز فلموں میں ایک ساتھ کام کرتی بھی نظر آئی ہیں جن میں فلم ’باجی راؤ مستانی‘ بھی شامل ہے۔

تاہم پریانکا سے موازنہ کرنے اور دونوں کو ایک دوسرے کے حریف کے طور پر سامنے آنے والی باتوں پر دیپیکا کا کہنا تھا کہ دونوں اسٹارز کا کام اپنے اپنے مدار میں ہے۔


دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا ہم دونوں ایک دوسرے کو کافی کمبے عرصے سے جانتے ہیں اور دونوں ہی اسٹار اپنے اپنے انداز میں عمدہ صلاحیتوں کی حامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہر مرتبہ جب میں کوئی ایسی چیز پڑھتی ہوں جس میں لکھا ہو کہ ہم دونوں دوست نہیں ہیں، تو اس سے مجھے تعجب ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پریانکا کو برسوں سے جانتی ہیں، تاہم اگر کوئی ہمارے درمیان موازنہ کرے تو یہ مجھے بہت مضحکہ خیز لگتا ہے۔

تازہ ترین