• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی

سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگائے جانے کے حوالے سے جاری شدہ اعداد وشمار کے مطابق مملکت کے تمام علاقوں، چھوٹے اور بڑے شہروں اور قصبوں میں بھی کورونا ویکسی نیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔


سعودی وزارت صحت کی زیر نگرانی قائم کیے جانے والے ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد اس وقت 587 ہے جہاں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین