• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب پاکستانی بھارت کے لئے دعاگو ہیں،علی ظفر

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ جس مشکل سے گزر رہے ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ یہاں پاکستان میں بھی لوگ پریشان ہیں لیکن شاید یہی مشکل گھڑیاں ہوتی ہیں جن سے ہم سیکھتے ہیں کہ انسانیت کیا ہوتی ہے اور انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب پاکستانی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کے لئے دعاگو ہیں کہ خدا آپ کو تندرستی عطا فرمائے، آپ کی جلد از جلد مشکلات ختم ہوجائیں اور خوشحالی آئے،یہی دعا تمام پاکستانی اور تمام انسانوں کے لئے ہے۔


علی ظفر نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ اگر ہم ایک دوسرے سے ہمدردی نہیں رکھتے تو ہمیں خود کو انسان کہلانے کا کوئی حق نہیں خاص طور پر اس مشکل وقت میں۔اس وقت ضرورت ہے آپس میں رابطہ قائم کرنے کی،دعائیں کرنے کی اور ایک دوسرے کی جو ہوسکے مدد کرنے کی۔

تازہ ترین