• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے، چوہدری موسیٰ خان

ایتھنز (مرزارفاقت حسین )پی ٹی آئی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے اور کوئی بھی کام ٹھیک سے نہیں کر پائی ۔ترقیاتی کاموں کو تو آپ چھوڑ دیں، حکومت سے مہنگائی اور چور بازاری ہی کنٹرول نہیں ہورہی ہے، گنا اور گندم پیدا کرنے والا زرعی ملک آج چینی اور گندم باہر سے منگوانے پر مجبور ہے ۔یہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،حکومتی وزرا کو بس بیان بازی کرنی آتی ہے اور وہ دن بھر ٹی وی پہ آکر سابقہ حکومتوں کے کرپشن کا راگ الاپتے رہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار یونان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری موسیٰ خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آدھی سے زیادہ مدت پوری کر چکی ہے مگر اب بھی انہوں نے اپنی کوئی سمت طے نہیں کی ہے کہ کس جانب جانا ہے ۔حکومتی مشیران اور وزرا کی فوج جتنا وقت ٹی وی پر آکر سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، یہ ہی وقت اگر اپنے وزراتوں میں کام کرکے گزار دیں تو شائد ہی کچھ عوام کا بھلا ہوجائے ۔پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے بہت بلند و بانگ دعوے کیے تھے جو بس دعوے ہی رہ گئے، اسی لئے آج بھی لوگ نواز شریف دور کو یاد کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین