• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان بمقابلہ زمبابوے“ دوسرا ٹیسٹ آج ’جیوسوپر“ سے براہ راست دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا جو زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ یہ مقابلہ بھی اپنے ناظرین کیلئے براہ راست نشر کرے گا۔ قومی ٹیم نے اس میچ میں بھی فتح حاصل کرنے کیلئے جم کر ٹریننگ کی ہے۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں یا ٹیم مینجمنٹ شکست سے خوفزدہ ہیں اور اس وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جارہا دوسری طرف ہوم ٹیم بھی اس مقابلے کو جیتنے کیلئے جم کر پریکٹس کررہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پہلے ہی اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرچکا ہے۔

تازہ ترین