• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کی بہن اور معروف اداکارہ سنبل شاہد کورونا سے انتقال کرگئیں

 معروف اداکارہ سنبل شاہد کورونا سے انتقال کرگئیں 


کراچی(نیوز ڈیسک) گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔سنبل شاہد بھی اداکارہ تھیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے انتقال کی افسوسناک خبر سناتے ہوئے بتایا کہ سنبل شاہد کورونا کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کیلئے کئی بار دعائوں کی درخواست بھی کی تھی۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ڈیڑھ سال پہلے سنبل شاہد کے بیٹے شیراز کا بھی انتقال ہوگیا تھا، شیراز چترال میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔

تازہ ترین