• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی ’اولڈ ٹائم فوٹوز‘ سے ایک سُنہری یاد

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ’اولڈ ٹائم فوٹوز‘ سے ایک سُنہری یاد  اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کردی۔

 سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیر اعظم عمران خان اپنے انسٹاگرام فالوورز کو ناصرف سیاسی صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں بلکہ اپنے ماضی کی حسین یادیں بھی اُن کے ساتھ شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


اب عمران خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی ایک حسین یاد شیئر کی ہے جس میں عمران خان کے ہمراہ اُن کے ساتھی کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی موجود ہیں۔

تصویر میں عمران خان اور وسیم اکرم نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر کسی تقریب کی لگ رہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر 34 سال پُرانی ہے یعنی یہ تصویر پاکستان کی ان معروف شخصیات کے جوانی کی دنوں کی ہے۔

عمران خان نے تصویر کے کیپشن میں ’1987‘ لکھا یعنی یہ تصویر اس سال لی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی اس پوسٹ پر چند ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ، نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید