• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک زمبابوے دوسرا ٹیسٹ، تابش خان کے ٹیسٹ ڈیبیو کا امکان

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج سے شروع ہو رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر تابش خان کے ٹیسٹ ڈیبیو کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تابش خان کو ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور آج انہیں پلیئنگ الیون میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

تابش خان کو فہیم اشرف یا ساجد خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا،اس بات کا حتمی فیصلہ ٹیم کے گراؤنڈ پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا اور پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے ہرایا تھا جبکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔

تازہ ترین