• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرارے ٹیسٹ، پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ


ہرارے اسپورٹس کلب میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف  کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔

زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرگئی، عمران بٹ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک وکٹ پر عابد علی 56 اور اظہر علی 46 رنز بنا کر موجود ہیں جبکہ پاکستان کا اسکور  ایک وکٹ کے نقصان پر 120 رنز ہوچکا ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ خشک ہے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے ہرایا تھا جبکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔

تازہ ترین