آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خصوصاً فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی جبکہ خطے میں قیام امن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اخوت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
اُن کہنا تھا کہ دونوں اقوام امت مسلمہ کے امن، استحکام اور بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔