• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا 8 لاکھ ووٹنگ مشینوں کا مطالبہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حکومتی درخواست پر  8 لاکھ ووٹنگ مشینوں کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی کی جانب سے مانگی گئی درآمدی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر 300 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، مقامی ووٹنگ مشین کی قیمت 50 فیصد کم ہے جس پر 160ارب روپے کی بچت ہو سکے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ کابینہ ارکان الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بھاری لاگت پر پریشان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  مشیر پارلیمانی امور کو دو اہم امور پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے ڈیزائن اور سیکیورٹی سے متعلق کنسلٹنٹ نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ قانونی اور تکنیکی امور طے پانے کے بعد کنسلٹنٹ رپورٹ کی روشنی میں مشینیں خریدی جائیں گی۔

تازہ ترین