• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 84 سے محمد معظم شیر کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری

پی پی 84 سے کامیاب امیدوار محمد معظم شیر کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

 الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد معظم شیر پی پی 84 کےضمنی انتخاب میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان اور ن لیگ کے ملک معظم کلو کے درمیان اصل مقابلہ تھا تاہم پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد، امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی میدان میں تھے۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو نے 73081 ، جبکہ پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ 62903 نے ووٹ لیے تھے۔

تازہ ترین