• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نوٹسز سنسر شپ کی بدترین مثال ہے، جسٹس اطہر من اللّٰہ


چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نوٹسز سنسر شپ کی بدترین مثال ہے۔

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اختیارات سے تجاوز کے خلاف کیس میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اختیارات سے تجاوز کے خلاف کیس میں اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے معاملے میں سینئر وکیل حامد خان، عابد حسن منٹو اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو بھی عدالتی معاون مقرر کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے کی سماعت عید کے بعد ہوگی۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ کبھی نہیں دیکھا ایف آئی اے حکومتی شخصیت کے خلاف کیس بناکر لائی ہو۔

اپوزیشن لیڈر درخواست دے وزیراعظم نے میری توہین کی تو ایف آئی اے وزیراعظم کو نوٹس کرے گی۔

تازہ ترین