• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے کورونا کی کوئی ویکسن نہیں خریدی، حلیم عادل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا  کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی کوئی ویکسن نہیں خریدی، پنجاب نے ڈیڑھ ارب کی ویکسین منگوائی مگر سندھ نے نہیں خریدی۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حلیم عادل  نے کہا کہ اری گیشن میں 10ارب کی رقم خرچ ہوئی مگر کہاں ہوئی کچھ پتا نہیں، لوکل گورنمنٹ کے 6 ارب خرچ ہوئے، یہاں وزارتیں ٹھیکے پردی ہوئی ہیں۔

حلیم عادل نے کہا کہ سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق اس میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سفارشی پبلک سروس کمیشن بن چکاہے، لگتا ہے صرف بڑے لوگوں کے بچے ہی پڑھتے ہیں، کسی ہاری مزدور کا بیٹا اب افسر کیوں نہیں بنتا۔

حلیم عادل نے کہا کہ پینشن اسکینڈل میں جو بھی ملوث ہیں ان کو سزا دی جائے، سندھ کے کاشتکاروں کے ساتھ ظلم کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین