• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو ہیرو قرار دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو اسلام آباد کی گلیوں سے کچرا جمع کرکے شہر کی انتظامیہ کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے پر ہیرو قرار دے دیا ہے۔ٹوئٹر پر فخرِ عالم نے پاکستانی عوام سے سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے سے بعض رہنے کی اپیل کی ہے۔گلوکار نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’کرسچن ٹرنرآپ کا شکریہ، آپ ہمارے ہیرو ہیں اور قدرت کے چیمپیئن ہیں۔‘فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے دوست آپ پر خدا کی رحمت ہو۔‘واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے گزشتہ روز صبح چہل قدمی کرتے ہوئے اسلام آباد کی گلیوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ جمع کیا اور اپنی چند تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

تازہ ترین