• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو محاصل کی مدمیں 19 کھرب، 85 ارب، 76 کروڑ روپے منتقل

اسلام آباد (اے پی پی):نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت جاری مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں وفاق کی جانب سے صوبوں کومحاصل کی مدمیں 19 کھرب، 85 ارب، 76 کروڑ، 64 لاکھ روپے منتقل کئے گئے جبکہ مجموعی صوبائی محصولات کاحجم 25 کھرب، 84 ارب، 28 کروڑ، 80 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیا۔ ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2021 تک کی مدت میں وفاق کی جانب سے صوبوں کومحاصل کی مد میں یہ فنڈز منتقل کئے گئے ہیں۔ ایوارڈ کے تحت صوبہ پنجاب کو تین سہ ماہیوں میں وفاق کی جانب سے 9 کھرب، 73 ارب، 26 کروڑ50 لاکھ روپے منتقل کئے گئے، اس عرصہ میں پنجاب کی کل محصولات کاحجم 11 کھرب، 90 ارب، 93 کروڑ،80 لاکھ روپے ریکارڈ کیاگیا۔

تازہ ترین