کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹرارباب کامران کاسی نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں رات کو بھی 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسینیشن لگوانے کی سہولت کامیابی سے فراہم کردی ہے محکمہ صحت بلوچستان عوام کو کورونا کی تیسری مہلک لہر سے بچاو کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے۔ انہوں نے فوکل پرسن کوویڈ سیل ڈاکٹر حفیظ سیال کے ہمراہ کوروناوائرس سے بچاو کی ویکسین لگانے کے سینٹر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کوویڈ بلاک میں پہلی مرتبہ Sinovac کورونا ویکسینیشن آج سے لگوانے کا عمل شروع ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کے کورونا ویکسینیشن سینٹر میں اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سینٹر 24گھنٹے میری اوراورر فوکل پرسن کوویڈ سیل ڈاکٹر حفیظ سیال کی نگرانی میں کام کر رہا ہے۔