• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح سابق صدر فیڈریشن آف ایوان تجارت و صنعت ہائے میاں تنویر اے شیخ نے کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں صدر ایوان خواجہ صلاح الدین،صدر ڈیرہ غازی خان ایوان تجارت و صنعت خواجہ جلال الدین رومی سینیئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ،نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ،سینیئر ممبر خواجہ محمد یوسف،سابق صدر میاں فضل الہی شیخ،چیئرپرسن وومن ونگ محترمہ مسز رومانہ تنویر شیخ، رابعہ شہزاد،میاں راشد اقبال،خواجہ محمد حسین، ندیم احمد شیخ،شیخ فیصل سعید،بخش الہی،اورنگزیب عالمگیر،خواجہ فریدالدین،نوید اقبال چغتائی،محمد شفیق نے شرکت کی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں تنویر اے شیخ نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ مستحسن و قابل تحسین اقدام ہے جس سے نا صرف ملتان ایوان کے اردگرد کے رہائشیوں بلکہ ملتان کے شہریوں کو بھرپور فائدہ ہو گا پلانٹ سے آرسینک فری پانی دستیاب ہو گا ،خواجہ صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف شفاف پانی مہیا ہو گا ، تقریب سے فضل الہٰی شیخ،شیخ فیصل سعید نے بھی خطاب کیا ۔
ملتان سے مزید