بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے رمضان کے آخر جمعے کو مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کیلئے روزہ رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 25 برس سے مسلمان بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے جذبے کے تحت جمعۃالوداع کو روزہ رکھتا ہوں۔
انہوں نے دنیا بھر میں موجود غیر مسلموں سے اپیل کی کہ وہ بھی روزہ ضرور رکھیں۔
سابق چیف جسٹس نے اپنے ٹوئٹ میں سحر و افطار کے اوقات کار بھی بتائے اور یہ بھی بتایا کہ وہ سحر و افطار کے دوران کھانے پینے سے گریز کریں۔