• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عُمر کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی اور اپنے نت نئے فوٹو شوٹ سے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی خوبرو اداکارہ عائشہ خان نے ایک بار اپنی دلکش تصاویر سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

عائشہ خان نے اپنے تصدیق انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے۔


اداکارہ نے اپنے دلکش لباس کے ساتھ سلور ہیلز اور سلور جھمکیوں کا انتخاب کیا جس سے اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی ایک پوسٹ کے کیپشن میں بھارتی گانے کے چند بول لکھے کہ ’آسمان میں اُڑنے کی آشا۔‘


عائشہ عُمر نے اپنی دیگر تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مستی بھری من کی بھولی سی آشا۔‘

اداکارہ کی ان تصاویر پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس آرہے ہیں اور مداحوں کی جانب تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین