• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی حنا الطاف اور آغا مداحوں سے انسٹاگرام ر ذریعے رابطے میں رہتے ہیں اور اپنی روزمرہ روٹین شیئر کرتے ہیں۔

حنا الطاف نے حال ہی میں آغا کی گھر دیر سے واپسی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انتظار ہمیشہ سے طویل و دشوار رہا ہے۔

حنا الطاف نے لکھا کہ ’کھانا تیار ہے، چائے تیار ہے، لیکن شوہر ابھی بھی شُوٹ پر۔‘

اس پیغام کے ساتھ ہی انہوں نے غصہ کرنے والی ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعۃ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔

اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

تازہ ترین