آپ آف لائن ہیں
بدھ14؍ذی الحج1441ھ5؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شادی کے بعد پہلی عیدالاضحیٰ ساتھ منانے والی شوبز جوڑیاں

شوبز جوڑیوں میں سے بہت سی جوڑیوں نے پہلی عید الاضحی ساتھ منائی، شوبز جوڑیوں کی جانب سے جب اُن کی تصویریں شیئر کی گئیں تو مداح دیکھ کر خوش ہوگئے۔

اقراء عزیز اور یاسر حسین، فلک شبیر اور سارہ خان، حنا الطاف اور آغا علی، نمرہ خان، ہارون اور فروا نے اپنی عید کی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ہارون اور فروا:

پاکستان کے معروف گلوکار ہارون نے اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی احتیاط کرنے کی بھی ہدایت کی۔


فک شبیر اور سارہ:

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فلک شبیر اور سارہ خان کی تصویروں کو مداح بہت پسند کررہے ہیں۔


سارہ نے عید کے موقع پر روایتی سفید فراک جبکہ براؤں قمیص شلوار زیب تن کی۔

جوڑی کی تصویروں کو بے حد پسند کیا جارہا ہے، شیئر کئے جانے کے بعد قلیل وقت میں ہی ایک لاکھ سے زائد بار لائکس کیا جاچکا ہے۔

حنا الطاف اور آغا علی:

ایک اور شوبز جوڑی حنا الطاف اور آغا علی طھی عید کے موقع پر خوبصورت دکھائی دئیے۔


نمرہ خان :

21 اپریل کو دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث جہاں لوگ گھروں تک محدود ہیں اور سماجی تقریبات پر پابندی عائد ہے وہیں پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے گھر میں ہی نکاح کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

View this post on Instagram

Eid Mubarak

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official) on


اب عید الاضحیٰ کے موقع پر نمرہ خان نے شوہر کے ہمراہ دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔

اقراء عزیز اور یاسر حسین:

خبروں میں اِن رہنے والی شوبز جوڑی اقرا عزیز اور یاسر نے جب اپنے عید کے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کیں تو مداحوں سمیت ساتھی فنکار بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید