• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مسجد نبوی میں افطار کی اور نمازمغرب ادا کی


وزیر اعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری دی، جس کے بعد وزیراعظم نے وفد سمیت مسجد نبوی میں افطار کی اور نمازمغرب ادا کی۔

دورے کے پہلے دن وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے پہلے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی مدینہ پہنچنے پر بغیر جوتوں کی تصویر شیئر کی۔

فواد چوہدری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سرکار دو عالم کے دربار میں غلام کی حاضری کا قرینہ ہے کہ جوتے پہننے کی بھی جسارت دربار مصطفی تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں  کرسکتا۔

تازہ ترین