• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کے گھر میں ڈکیتی ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی لے کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کو ایشیا کپ جتوانے والے فاسٹ بولر اعزاز چیمہ لاہور کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہو گئی، 2 ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔اعزاز چیمہ کا کہنا ہے کہ دو ڈاکوؤں نے ان کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی، سوسائٹی کے گارڈز کے پہنچنے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ اعزاز چیمہ کی درخواست موصول ہو گئی ہے، ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ٹیسٹ فاسٹ بولر اعزاز چیمہ گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی فائنل کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

تازہ ترین