• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کا 40 ہزار فلم ورکرز کو کیش اور ایک ماہ کا راشن دینے کا فیصلہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کورونا وائرس کے باعث 40 ہزار فلم ورکرز کو کیش ٹرانسفر اور ایک ماہ کا راشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور دوسری لہر کی شدت کے باعث معیشت ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ کورونا کے باعث کئی فلموں کی شوٹن روک دی گئی ہیں جس کے باعث فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکرز بھی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔ایسے میں پہلے ہی کورونا فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کرنے والے سلمان خان میدان میں آگئے ہیں۔ سلمان خان نے باعث 40 ہزار فلم ورکرز کو 1500 بھارتی روپے کیش ٹرانسفر اور ایک ماہ کا راشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے یہ رقم ورکرز کے اکاؤنٹس میں فوری منتقل کردی جائے گی جبکہ ہر ایک ورکر کو راشن اس کے گھر پہنچایا جائے گا۔ان ورکرز میں 25 ہزار فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائیز میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 15 ہزار وہ خواتین ملازمین ہیں جو مختلف فلم اسٹوڈیوز میں کام کرتی ہیں۔

دل لگی سے مزید