• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جودھا اکبر‘ کا سیٹ آتشزدگی کے باعث راکھ کا ڈھیر بن گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار ریتک روشن اور ایشوریا رائے بچن کی فلم “جودھا اکبر” کا سیٹ آتشزدگی کی نذر ہوگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کارجات میں این ڈی اسٹوڈیو میں بنایا گیا فلم “جودھا اکبر” کا سیٹ آگ لگنے کے باعث جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کا کہناہے کہ مذکورہ اسٹوڈیو میں 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جودھا اکبر‘ کا پرانا سیٹ موجود تھا جو کہ آتشزدگی کے باعث راکھ کا ڈھیر ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تازہ ترین