• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر عباس رضوی کی والدہ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی کی والدہ کو ہفتے کی شب وادی حسین قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جناز انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، علاقہ مکین ایم کیو ایم کے کارکنان اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین