• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ اترپردیش کا کورونا سے ہلاک افراد کی آخری رسومات مفت کرانے کا حکم

لکھنؤ(جنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن مدد کررہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روزوزیر اعلی یوگی نے کورونا انتظامات کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم 9کو اہم ہدایات دیں ۔ یوگی سرکار کورونا وائرس سے موت کے بعد اب لاش کی آخری رسومات مفت کرائے گی ۔ اس کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اترپردیش میں کورونا سے موت ہونے کی صورت میں آخری رسومات مفت میں ادا کی جائیں گی ۔ یہ حکم نگر نگم سرحد میں لاگو ہوگا ۔ایڈیشنل چیف سکریٹری اربن ڈیولپمنٹ منوج کمار سنگھ نے حکم جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شمشان گھاٹ اور قبرستان میں مفت میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔

تازہ ترین