• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کا نظام اپ ڈیٹ نہیں تھا تو حیرانی کی کوئی بات نہیں، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر روکا گیا؟ ۔

جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت حالیہ کچھ مہینوں میں آنے والے عدالتی فیصلوں سے خوش نہیں ہے۔

شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کو جس طرح ریلیف ملا کیا ایسا ریلیف عام آدمی کو ملتا ہے۔

ہمارا نظام اپ ڈیٹ نہیں اس لئےاگر ایف آئی اے کا نظام اپ ڈیٹ نہیں تھا تو حیرانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ اعظم خان نے جس طرح عمران خان کے حکم پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے ہٹایا تھا وہ بھی غلط تھا،لاہور ہائیکورٹ سے شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کو جس طرح ریلیف ملا کیا ایسا ریلیف عام آدمی کو ملتا ہے۔

راجا رنجیت سنگھ کے بعد پنجاب پر سب سے طویل مدت شریف خاندان نے راج کیا ہے پھر بھی یہاں ایک ایسا اسپتال اور ڈاکٹر نہیں جہاں شہباز شریف اور نواز شریف کا علاج ہوسکے۔

شہباز شریف کہتے تھے پنجاب میں یورپین ماڈل کے اسپتال بنادیئے ہیں سب یہاں علاج کروائیں لیکن اپنا علاج باہر کروارہے ہیں۔

تازہ ترین