• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر دہشت گردی کا خطرہ، دو خودکش بمبار خواتین کے روپ میں افغانستان سے پاکستان میں داخل

سکھر (بیورورپورٹ ) تحریک طالبان کے دو خودکش بمبار خواتین کے روپ میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں، عید الفطر پر دہشتگردی کا خطرہ ہے، وزارت داخلہ سندھ نے ریڈ الرٹ جاری کرکے ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سکھر کو لیٹر لکھ کر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سکھر کو جاری کردہ لیٹر کے مطابق تحریک طالبان کے دو خودکش بمبار خواتین کے روپ میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔

تازہ ترین