• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس فروخت پر پابندی لگا کر معاشی طور پر مفلوج کر دیا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عنایت اللہ خان صدر محمد ناصر قاضی جنرل سیکرٹری عبدالطیف خان بلوچ،سرپرست اعلیٰ ملک سعید،سینئر نائب صدر حسن خان،فنانس سیکرٹری محمد علی نے دیگر عہدیداران محمد یعقوب بھٹی،رانا محمد اشرف،یاسر رجوانہ،شیخ کاشف اور سجاد شاہ کے ہمراہ پریس کلب ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 8سے16 مئی تک ایل پی جی دکانیں بند کردی ہیں جس کے باعث شہریوں کو عید کے موقع پر ایل پی جی گیس مہیا نہ ہوگی اور ہمیں گیس فروخت کی اجازت نہ ہونے سے ساڑھے سات لاکھ افراد متاثر ہوں گے پٹرول پمپس کی طرح گیس کی دکانیں اور پلانٹس بھی 24گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے۔
ملتان سے مزید