• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران غیرقانونی حراست کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں، ریجنل پولیس آفیسر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پولیس افسران اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کو بلاتاخیر گرفتار کریں اندھے قتل مقدمات کا جلد سراغ لگایا جائے غیر روایتی اور جدید طریقہ تفتیش سے مدد لی جائے شراب فروشوں سمیت منشیات کی دیگر اقسام کے دھندے میں ملوث جرائم۔پیشہ کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کریں غیرقانونی حراست کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں۔یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں کرائم۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سی پی او منیر مسعود مارتھ ایس پی انویسٹیگیشن عامر خان نیازی، ایس پی ٹریفک جلیل عمران، ایس پی صدر نعیم شاہد، ایس پی گل گشت ڈاکٹر رضا تنویر، ایس پی سٹی احمد نواز، ایس پی کینٹ کامران عامر، اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید اور پی ایس او محمد یوسف بھٹی بھی شریک تھے۔
تازہ ترین